آپ جوڈیشل کمیشن میں دہی لینے گئے تھے؟

حنیف سمانا 

کراچی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عمران خان

مجھے جوڈیشیل کمیشن کے فیصلے کے آنے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔

میں اس ملک میں حکمران طبقے کے خلاف کسی بھی عدالتی یا غیر عدالتی فورم سے اسی قسم کے فیصلے کی توقع رکھتا تھا

ایسے حالات میں جب کے انٹرنیشنل اور مقامی اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کی "بے بی گورنمنٹ” سے خوش ہے

عمران کے سارے جتن بےسود ہیں

قادری صاحب  بھی اسی لئے چپ ہوکر بیٹھ گئے

مجھے حیرت تو عمران خان پر ہوتی ہے کہ اسے یہ پٹی کس نے پڑھائی تھی کہ یہ جوڈیشیل کمیشن انصاف کرے گا اور اس کا جو بھی فیصلہ ہوگا عمران کو قبول ہوگا.

اس خبر کے آتے ہی ہر طرف سے "کائیں کائیں” کی آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں

اور پھر میاں صاحب کا یہ بیان کہ "آج ہمیں اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا ہے

حضور والا ! اللہ تعالیٰ نے کہاں سرخرو کیا ہے

اللہ کے گھر کے حسب کتاب کو تو ابھی بہت دیر ہے

یہ تو انہوں نے سرخرو کیا ہے یا کرایا ہے کہ جن کے آپ اچھے بچے بن کے رہ رہے ہیں

اسی طرح اچھے بچے بن کے رہتے رہیں اور ہر خودساختہ آزمائش سے سرخرو ہوتے رہیں

عوام کا کیا ہے
وہ تو بھیڑ بکریاں ہیں
انہیں جو ٹی وی چینل دکھائیں گے
جو زرخرید اینکر بتائیں گے
وہ اسے مانتے رہیں گے
اور نہیں مانیں تو ان کے لئے ہے نا ہمارے پاس علاج
کبھی انہیں پانی میں الجھاؤ تو کبھی بجلی میں
کبھی CNG میں
کبھی سیلاب میں
آپ کی زنبیل تو عمرو عیار کی زنبیل کی طرح ہے
جس میں عوام کو پاگل بنانے کے اور کئی گر موجود ہیں
ابھی تو ایان علی جیسے اور کئی لذیذ قصے ہیں
عمران کو چیخنے دیں…چلانے دیں…نقار خانے میں طوطی کی آواز

مزے کی بات جوڈیشیل کمیشن کے فیصلے کی خبر آنے کے بعد وہ بھی عمران کے خلاف بولنے لگے ہیں جو جوڈیشیل کمیشن کے بننے کے بعد اس میں دھاندلی کی شکایت لے کے پہنچے ہوئے تھے
اللہ کے بندے ! جب انتخابات اتنے ہی پاکیزہ، مقدس اور شفاف تھے تو پھر آپ جوڈیشیل کمیشن میں بھٹے سیکنے گئے تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے