ہم ٹی وی ایک نئے موضوع کے ساتھ

ہم ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ’دلدل‘ چینل کے دیگر ڈراموں کی طرح ایک منفرد اور سنجیدہ پیغام لیے ہوئے ہے۔ ڈرامے کی کہانی ہماری حقیقی زندگیوں سے متاثر جس میں غیر قانونی ہجرت، جہیز اور معاشرے میں ہر سطح پر پھیلی ہوئی بدعنوانی کو موضوع بنایا گیاہے۔

دلدل ایک ایماندار اور محنتی سرکاری افسر سادات اور اس کے خاندان کی کہانی ہے۔ سادات نے ساری زندگی اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنے کی کوشش کی لیکن کبھی بھی اپنی ایمنداری اور زمہ داری پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ لیکن اس کے بر عکس اس کا بڑا بیٹا شجاع امیر ہونے کا خواب لیے اپنی بیوی اور باقی خاندان کو یہیں چھوڑ کر غیر قانونی طور پر برطانیہ چلا جاتا ہے۔ شجاع کا چھوٹا بھائی کامران باپ کی طرح ایماندار اور زمہ دار ہے اور منحنت پر یقین رکھتے ہوئے اپنی زندگی کے مقصد سے قریب ہونا چاہتاہے جس میں اس کے خاندان کی کفالت اور ان کا خیال رکھنا بھی شامل ہے۔

کیا شجاع غیر قانونی اور خطرناک طریقوں سے کامیابی حاصل کرتا ہے یا پھر غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے دیگر افراد کی طرح برطانیہ کی کسی نامعلوم جیل میں پہنج جاتا ہے۔

مومنہ درید پروڈکشنز کی پیشکش دلدل کو سراج الحق نے تحریر ہے کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات قیصرہ حیات نے دی ہیں۔ ڈرامے کی اہم کاسٹ میں زاہد احمد، منیب بٹ، آرمینا خان، کنزہ ہاشم، عاصمہ عباس، لیلیٰ واسطی، فضیلہ قاضی، عابد علی، ذوہاب خان، علیزے اور دیگر شامل ہیں۔

دلدل ہر جمعرات کی شام ۸ بجے ہم ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے