وزیراعظم نوازشریف نے آج سیلاب سے متاثرہ میانوالی کے علاقے عیسی خیل کے دورے کے دوران میانوالی میں سیلاب کی روک تھام کے لیے مالی مدد کا اعلان کیا ۔
انہوں نے میانوالی میں ندی نالوں اور بندوں کے لیے ایک ارب تیس کروڑ روپے اور عیسی خیل میں پانی کے منصوبوں کے لیے 20 کروڑ روپے امداد کا اعلان بھی کیا
نواز شریف کا کہنا تھا عیسی خیل بھی پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کا حصہ ہے ، راہداری کی تکمیل سے یہاں بھی خوشحالی آئے گی۔۔
وزیراعظم نےکہاکہ تین سال بعد کا پاکستان آج کے پاکستان سےبہتر ہوگا ۔
وزیرا عظم نےعلاقے میں مسلسل بجلی غائب رہنے کا بھی نوٹس لیا اور کہا کہ وہ اس پر واپڈا حکام سے بات کریں گے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا وزیر اعظم اپنے وزیر برائے پانی و بجلی سے بھی اس بارے میں کچھ پوچھیں گے ؟