لیکن منظم زیادتی نہیں ہوئی

آصف محمود

اسلام آباد

news-1358081181-6936

۔۔۔۔۔
سراج الحق بھی بادشاہ آدمی ہیں۔
قصور پہنچے اور مطالبہ کر دیا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
بھولے آدمی کو معلوم ہونا چاہیے کہ معاملہ محض زیادتی کا نہیں ہے
بلکہ ن لیگ کے ایم پی اے پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں
اور نون غنوں کے دباؤ پر اس سانحہ کو زمین کے تنازعے کا رنگ دینے کی کوششیں بھی زوروں پر ہیں۔
ایسے میں ارباب اقتدار نے کمیشن بنا بھی دیا تو ’’ ٹی او آر‘‘ کچھ یوں ہو سکتا ہے
کیا منظم زیادتی ہوئی؟
سماعت شروع ہو گی،
متاثرین سے ’ منظم زیادتی‘‘ کے ثبوت مانگے جائیں گے۔
آخر میں پتا چلے گا
ہوا تو سب کچھ لیکن منظم طریقے سے نہیں ہوا۔
چونکہ معاملہ وفاق کا نہیں پنجاب کا ہے
اس لیے اس دفعہ وزیر اعظم نہیں بلکہ وزیر اعلی ٹی وی پر جلوہ افروز ہو کرہمارے کانوں میں رس گھولیں گے
عزیز ہم وطنو منظم زیادتی نہیں ہوئی اور چونکہ منظم زیادتی ثابت نہیں ہو سکی اس لیے سب کچھ آزادانہ منصفانہ اور قانون کے مطابق ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے