بھارت کی دوغلی پالیسی بے نقاب

www.thebollywoodgallery.com

بھارتی حکومت نے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سوامی آسیم آنند کی ضمانت پر رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دو ہزار سات میں سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکوں میں ستر افراد ہلاک ہوئے تھے، جس میں زیادہ تر پاکستانی شہری تھے۔

بھارت کی وزرات داخلہ کی جانب سے لوک سبھا کو بتایا گیا ہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سمجھوتا ایکسپریس دھماکوں کے مرکزی ملزم نبا کمار عرف سوامی آسیم آنند کی ضمانت پر رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کرے گی۔

آسیم آنند کو گزشتہ سال پنجاب اور ہریانہ کی ہائی کورٹ سے سمجھوتہ ایکسپریس حملہ کیس میں ضمانت مل گئی تھی۔

بھارتی حکومت کے اس اقدام پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل آنے کا امکان ہے۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت دہشت گردی میں ملوث ہندو انتہاپسندوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے