مجھے یہ شادی نہیں کر نی

سبوخ سید

اسلام آباد

۔ ۔ ۔ ۔

11885232_876208605797855_2350321721445964734_n

کان قریب کریں،،
دماغ کھولیں اور
سنیں
کہ اگر آپ لوگوں کی شادیاں اپنی مرضی سے نہیں ہو سکیں تو کیا ضروری ہے کہ ان کا انتقام اپنی اولادوں سے لیں ۔
خدا کا خوف کریں ۔
وہ جہاں چاہتے ہیں ، انہیں شادی کرنے دیں ۔
اللہ نے آپ کو ماں باپ بنایا ہے ، جلاد کیوں بن جاتے ہیں ۔
ساری زندگی آپ ان کی خوشی کے لیے محنت کر تے ہیں
دھوپ گرمی کا خیال نہیں رکھتے
لیکن شادی کے وقت آپ کا رویہ عجیب و غریب ہو جاتا ہے ۔
اگر میری بات نہیں مانتی تو آج سے میری بیٹی نہیں
چلی جاؤ ، لیکن اس گھر میں پاؤں دوبارہ نہ رکھنا
بیٹا : اس گھر میں ہم رہیں گے یو تم رہو گے
کیوں چاچو ،یہ کیا ڈرامے بازی ہے ۔
آپ شادی میں ان کے سہولت کار بنیں ۔
انہیں اچھا مشورہ دیں
لڑکے سے ملیں ، لڑکی سے ملیں
انہیں کسی اچھے ہوٹل میں بلا کر کھانا کھلائیں
گھر میں بلا لیں
اگر ان کا انتخاب غلط ہے تو باتوں باتوں میں سمجھا دیں
اور پھر وہ جہاں کہیں ، وہیں ان کی شادی کروا دیں ۔
زندگی انہوں نے گذارنی ہے یا آپ نے
خوشی اور گھر
مال و دولت سے نہیں ، دل سے چلتے ہیں ۔
ایک ہاتھ دل پر رکھیں ، دوسرا اپنے بچوں کے سر پہ ،
وہ آپ کے حکم پہ سر جھکاتے ہیں ،
لیکن مزا تو تب ہے نا کہ وہ آپ کی محبت میں سر جھکائیں ۔
آپ کی زرا سی بات ان کی ہنسی ،
ان کی خوشی ،
ان کے چہرے کی رونق ،
ان کی زندگی کی تب و تاب سب چھین لیتی ہے
اور آپ اسے بخار سمجھ کر ڈاکٹر کے پاس دوڑتے رہتے ہیں ۔
ارے اس کا دل ٹوٹا ہوا ہے ، اس کے ڈاکٹر آپ ہیں ۔
ارے انٹی
شادی لڑکے اور لڑکی کی خوشی کا نام ہے،
لیکن یہ کیا پورے محلہ خوش ہے ۔
کھانے کھا رہا ہے لیکن لڑکی موبائل پر معافیاں مانگ رہی ہے
جس کے ساتھ زندگی گذارنے کے وعدے کئے ہوتے ہیں ۔
لڑکا ایک کونے میں کھڑا بارات کے ساتھ آنسو بہا رہا ہوتا ہے ۔
کچھ شرم ہو تی ہے .کچھ حیا ہوتی ہے
ایک دوسرے کا منہ کیا دیکھ رہے ہیں ۔
اٹھیں اور بچوں کو خوش کریں ،
انہیں بتائیں کہ
بیٹا ، تمھاری خوشی میں ہماری خوشی ہے ،
ہمیں تم پر اعتماد ہے ۔
میرے لئے دعا کریں کیونکہ یورک ایسڈ کی وجہ سے میررے گھٹنوں میں درد ہے
میں اپنی ٹانگ سیدھی نہیں کر سکتا
لیکن آپ کو تو سیدھا کر سکتا ہو نا ۔
بس یہی بات کر نی تھی ۔
اب زرا مسکرائیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے