دولت اسلامیہ (داعش) کو بڑا جھٹکا

محمد بلال

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

داعش

دولت اسلامیہ کے راہنما فاضل احمد الحیالی امریکی ڈرون حملہ میں مارے گئے
 
امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس ہفتے کے شروع میں موصل میں کار میں سفر کررہے تھے جب انہیں ہٹ کیا گیا
 
نیڈ پرائس کے مطابق الحیالی داعش ابوبکر البغدادی کے سنیئر نائب کے طور پہ گاڑیوں ،ہتھیاروں اور بارودی مواد کی عراق اور شام کے درمیان آمد رفت کے انچارج تھے
 
فاضل احمد الحیالی جو ابو مسلم ترکمانی کے نام سے بھی معروف تھے عراق کے شھر موصل کے قریب تلعفر میں پیدا ہوئے
 
وہ سابق عراقی صدر صدام حسین کے ریپبلیکن گارڈز کے اہم افسر تھے
 
ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ھے کہ وہ سابق عراقی صدر صدام حسین کے وفادار ساتھیوں میں سے تھے لیکن ابھی آخری دور میں ان کے خیالات سلفی فکر کے مطابق ہوگئے تھے
 
وہ ایک اعلی قسم کاعسکری دماغ رکھتے تھے
 
ترکمانی امریکی حملے کے بعد گرفتار ہوئے اور کافی عرصہ تک عراق کی مشہور جیل بوکا میں قید رہے سابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کے دور میں انہیں رہائی ملی تھی
 
اس کاروائی میں دولت اسلامیہ کے میڈیا آپریٹر ابو عبداللہ بھی مارے گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے