آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں دہشتگردوں، جرائم پیشہ مافیا ، بدعنوانوں اور تشدد میں ملوث افراد کا ’’شیطانی گٹھ جوڑ ‘‘توڑنے کا حکم دے دیا.
آرمی چیف نے دہشت گردی کے مقدمات جلد نمٹانے کے لیے فوجی عدالتیں بڑھانے کی منظوری دے دی۔
دورہ کراچی پر موجود آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو کور ہیڈ کوارٹرز میں کراچی کی سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس کے کردار کو سراہا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کے حالات میں بہتری آئی ہے ، اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ کراچی میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور دیگر مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ،
آرمی چیف نے کراچی میں دہشتگردوں کے کیسز جلد نمٹانے کیلئے فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری بھی دی ،
جبکہ کراچی پولیس کی صلاحیت بڑھانے اورٹریننگ کےلئےآرمی چیف نےساڑھے6کروڑروپےدیے.
آرمی چیف نے دہشت گردوں ، دیگر جرائم پیشہ افراد اور مافیا کے درمیان شیطانی گٹھ جوڑ توڑنے کی بھی ہدایت کی۔