افغان طالبان کےنئے امیرملااخترمنصورنے افغان صوبہ ہلمند میں طالبان جنگجوؤں سے حلف لیا۔
ویڈیو رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے نئے امیر ملااخترمنصورافغانستا ن کے مختلف شہروں میں اپنے گروپ میں شامل ہونے والے نئے جنگجوؤں سےوفاداری کا حلف لے رہےہیں ۔
انہوں نے صوبہ ہلمند میں بھی نئے جنگجوؤں کے ایک گروپ سےحلف لیا۔
اس موقع پر دیر تک ہوائی فائرنگ جاری رہی ۔
سابق امیر ملاعمر کے انتقال کے بعد طالبان شوری کے فیصلہ سے ملااخترمنصورکوافغان طالبان کا نیا امیر جبکہ سراج الدین حقانی کونائب امیر مقررکیاگیاہے۔