جماعت اسلامی نے درچہ چہارم کے امیدواروں کے انٹرویو رکوا دیے ۔

11911937_892330467516946_6276081_n
کوہستان (رپورٹ : شمس الرحمان کوہستانی  )جماعت اسلامی ضلع لوئر کوہستان کے امیر محمد سلیم ، امیر تحصیل پٹن مسعود علی اور امیر تحصیل پالس خدیم اللہ کے تحریری درخواست پر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ کے پرائیویٹ سکرٹری محمد سجاد نے ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات کو خط لکھا کہ ضلع کوہستان میں الیکشن نہیں ہوئے اس لئے وہاں ہونے والے درجہ چہارم امیدواروں کی انٹرویو منسوخ تصور کیا جائے۔
 
یہ انٹرویوز صوبے کے دیگر پچیس اضلاع میں ہورہے ہیں جس کی ایک کاپی اے ڈی لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کوہستان کو بھی بھیجی گئی۔
 
کوہستان کی ضلعی انتظامیہ نے اُسے بنیاد بناکر سینکڑوں درجہ چہارم امیدواروں کا انٹرویو منسوخ کرایا گیا۔خبر ملتے ہی کوہستان کے سینکڑوں امیدواروں نے ضلعی کچہری کوہستان کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ۔
 
مظاہرین کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کوہستان فضل خالق سے ملاقات کے دوران انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔
 
مظاہرین کا کہنا تھاکہ سیاسی مداخلت سے اُن کے حقوق مجروح ہوئے ہیں جبکہ سات جولائی کو چھپنے والا اشتہار صرف کوہستان کیلئے نہیں بلکہ پورے صوبے کیلئے تھا ، صرف کوہستان درجہ چہارم ملازمین کے انٹرویو کی منسوخی اُن کے ساتھ ظلم ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اپنی سیاست کے لیے غریب لوگوں کا استحصال کر ہی ہے ۔
 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے