ممبئی حملوں کےبعد مریدکے پر بھارتی حملے کےمنصوبے کا انکشاف

 

 

سبوخ سید

اسلام آباد

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ممبئی حملے
 
 
مشرف کے دور کے وزیر خارجہ خورشید قصوری نے اپنی کتاب Neither A Hawk, Nor A Dove میں لکھا ہے کہ ممبئی حملوں کے بعد بھارت نے جماعة الدعوة کے مریدکے میں قائم مرکز پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس بارے میں امریکا کو بھی اعتماد میں لینے کی کوشش کی کی تھی ۔
jamat-ud-dawa 
امریکا سے جب کہا گیا کہ اگر بھارت جماعة الدعوة کے مرکز پر حملہ کر تا ہے تو پاکستان کی عوام اور حکومت کا کیا رد عمل ہو گا ؟ اس پر امریکا نے کہا کہ 1998 میں بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستانی حکومت پر عوام کا دباؤ اتنا بڑح گیا تھا کہ پاکستانی حکومت کو دنیا کی بات سننے کے بجائے اپنی عوام کی بات ماننی پڑی اور ایک ہفتے کے اندر ایٹمی دھماکوں کا جواب دے دیا ۔
terrorism-2
اس لیے اگر پاکستان میں کسی مقام پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا فوری جواب آئے گا اور صورتحال کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا ۔ امریکا کے کہنے پر بھارت اپنے اس اقدام سے باز آ گیا ۔
lashkar_training_school_20081215
خورشید محمود قصوری نے اپنی کتاب میں 2002 سے لیکر 2007 تک بھارت کے ساتھ امن مزاکرات ، کشمیر میں ترقیاتی کاموں سمیت خفیہ سفارتکاری کے حوالے سے بھی لکھا ہے ۔ ان کی کتاب اگلے ماہ مارکیٹ میں آئے گی ۔انہوں نے کتاب میں پاکستان کے امریکا ، افغانستان ، بھارت اور چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی لکھا ہے کہ ان کے دور میں کیسے مختلف مسائل سے نمٹا گیا ۔
 
کتاب میں مشرف کے ساتھ تعلقات سمیت عدلیہ بحران کے بارے میں بھی تفصیلات لکھی گئی ہیں ۔
اس وقت بھی ایک ایسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے ۔بھارتی میڈیا میں اس حوالے سے گفت گو بھی جا رہی ہے ۔ امریکا نے بھی کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تناؤ ختم کر نا چاہیے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے