الطاف حسین کی تقریروں پر پابندی ، قومیت کا ریکارڈ طلب

الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر پر لاہور ہائی کورٹ نے پابندی عائد کردی۔

جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان فوج کے خلاف مسلسل تقاریر کر رہے ہیں ۔ درخواست گذار نے الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے خلاف غداری کا مقدمہ فرج کرنے کا مطالبہ کیا ۔

عدالت نے الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریرپرپابندی عائد کرتے ہوئے ان کی جانب سے کی گئیں تقاریرکا ریکارڈ آئندہ سماعت پرطلب کر لیا ۔ عدالت نے الطاف حسین کی نیشنلٹی کا ریکارڈ بھی مانگا ہے ۔

عدالت نے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے جواب طلب کر تے ہوئے پیمرا سے کہا ہے کہ وہ 7 ستمبر کو پیش ہو ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے