وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نےکہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی ) کے گھپلوں میں ڈاکٹر عاصم کا ہاتھ تھا ۔ انہون نے ادارے کو تباہ کر دیا تاہم لیکن ان کے خلاف ایکشن لینے میں خود پی ایم ڈی سی کا قانون رکاوٹ بنا ہوا تھا ۔
وزیرمملکت نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم سامنے آنے کے بجائے پیچھے رہ کر کام کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں کو جو تعاون چاہئےہوگا پی ایم ڈی سی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم حسین پاکستان نرسنگ کونسل کے ہیڈ نہیں رہے۔