غلاف کعبہ کو پھٹنے اور کترنے سے بچانے کے لئے تین میٹر اونچاکر دیا گیا

عبدا لناصر مہمند

لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ ۔

مسجد الحرام

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے گزشتہ روز کعبہ کے غلاف کو زمین سے تین تین میٹر اونچاکر کے اس پر چاروں طرف دو میٹر چوڑا سفید کپڑا لپیٹ دیا -ہر سال حج سیزن کے موقع پر آنے والے لاکھوں زائرین اسے پکڑ تے اور کھینچتے ہیں‘ بعض زائرین اس کے ٹکرے کاٹ لیتے ہیں یا دھاگے نکال لیتے ہیں جس کے نتیجے میں غلاف کعبہ کے خراب ہو جانے کااندیشہ ہوتا ہے -چنانچہ حفاظت کے پیش نظر غلاف کعبہ کوہر سال حج سیزن کے دوران زمین سے اونچا کر دیا جاتا ہے-
غلاف کعبہ
حج سیزن کے اختتام پر اسے دوبارہ نیچے کر دیا جائے گا-ہر سال حج کے موقع پر یوم عرفہ یعنی9ذوالحجہ کو کعبہ کا غلاف تبدیل کر کے نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے جس پر دو کروڑ ریال لاگت آتی ہے -اس کی تیاری میں خالص ریشم اور سونے کے تار استعمال کئے جاتے ہیں –

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے