سابق کپتان شہباز احمد سینئر کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سیکریٹری نامزد کردیا گیا

شہباز احمد سینئر ہاکی

سابق کپتان شہباز احمد سینئر کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سیکریٹری نامزد کردیا گیا ہے جبکہ طاہر زمان کو جونیئر ٹیم کا چیف کوچ اور رشید جونیئر کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔
 
اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں شکست کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن میں آپریشن کلین اپ مکمل ہوگیا،
 
پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول، چیف سلیکٹر اصلاح الدین، چیف کوچ شہناز شیخ کے بعد سیکریٹری رانا مجاہد نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا،
 
مستعفی سیکریٹری نے اپنا استعفیٰ بین الصوبائی رابطے کی وزارت کےسیکریٹری چوہدری اعجاز کو پیش کیا۔
 
رانا مجاہد کی جگہ شہباز احمد سینئرکو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔ انہیں پہلی بار فیڈریشن میں انتظامی ذمہ داری دی گئی ہے،
 
شہباز احمد سینئر کا کہنا ہے کہ قومی کھیل کا سنہرا دور واپس لائیں گے۔
 
بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے رشید جونیئر کو چیف سلیکٹر اور طاہر زمان کو پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا چیف کوچ مقرر کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے