تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے بھی تعلیم کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ ریحام خان

reham khan

راشدہ شعیب

اسلام آباد

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 
ریحام خان نے تبدیلی کا نعرہ لگانے والی جماعت پر بھی تنقید کر ڈالی ۔ کہتی ہیں تعلیم کے فروغ کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح تبدیلی کی جماعت بھی کہیں نظر نہیں آتی ۔
 
تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم الف اعلان کی اسلام آباد میں منعقد تقریب میں بلوچستان میں میڑک کے امتحانات کی کارکردگی 2014 -15 رپورٹ جاری کی گئی ۔
 
تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے مدعو تھے لیکن مہمان خصوصی بن گئیں ریحام خان ۔
 
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں کلف والے کپڑے پہن کر آنے والے قیمتی ووٹوں کا ناجائزہ استعمال کر رہے ہیں ۔
 
ریحام خان نے کہا کہ حکومت فلاحی کام غیر سرکاری تنظیموں پر چھوڑ کر خود بے فکر بیٹھی ہے ۔ریحام خان نے کہا کہ سالانہ بجٹ دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ نہ بچے ہماری ترجیح ہیں نہ ہی تعلیم ۔
 
بلوچستان میں میٹرک کی تعلیمی کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستا ن کے صرف 20 فی صد بچے ہی سیکنڈری امتحانات دے پاتے ہیں باقی 80 فی صد ی اس سے قبل ہی اسکول چھوڑ جاتے ہیں ۔
 
تعلیمی درجہ بندی میں کوئٹہ سب سے آگے جب کہ قلعہ عبداللہ سب سے پیچھے ہے ۔
 
رپورٹ کے مطابق نقل کے خلاف کریک ڈاون کے بعد پاس ہونے والے طلبا کی شرح کم ہوئی ۔
 
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت لڑکیوں کے لئے اسکولوں کی تعداد بڑھائے ، اساتذہ کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے ، سرکاری اور نجی اسکولوں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لئے ڈیٹا بیس تشکیل دیا جائے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے