عبدالناصر مہمند
آئی بی سی اردو
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
دنیا بھر کے تمام حاجیوں کو آب زمزم ائر پورٹ پر ملے گا ‘15لاکھ بوتلیں تقسیم کی جائیں گی
مکہ مکرمہ : دنیا بھر سے آنے والے حاجیوں کو آب زم زم فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد اپنے اپنے ملک واپس پہنچنے پر مہیا کیا جائے گا ۔
اس مقصد کے لئے شاہ عبد اللہ زم زم پراجیکٹ کے تحت آب زم زم کی 15لاکھ بوتلیں تقسیم کی جائیں گی ۔
بوتلیں مختلف ملکوں میں پہنچانے کا کام جاری ہے جو عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا کرمزید حاجیوں کو لانے کے لئے واپس جانے والے خالی جہازوں کے ذریعے روانہ کی جا رہی ہیں ۔
منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر مسفار الوادی نے بتایا ہے کہ سب حاجیوں کو ایک ایک بوتل مہیا کی جائے گی ۔
یہ کام مختلف ملکوں کے حج دفاتر کی درخواست پر شروع کیا گیا ہے ۔انہو ں نے بتایا کہ اس منصوبے کے آغاز سے اب تک زم زم کی 10کروڑ بوتلیں تیار کر کے تقسیم کی جا چکی ہیں۔