گلگت بلتستان کی لڑکیاں سوگوار ہیں

bushra farooqui

پاکستان میں پرائمری تعلیم کے لیے کام کرنے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کوہ پیماء بشری فاروقی عمان میں کوہ پیمائی کے دوران ایک حادثے میں جان بحق ہو گئیں، انہیں گلگت بلتستان میں فروغ تعلیم کے لیے کوششوں کی بدولت نہایت احترام اور محبت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔
گلگت بلتستان کے عوام اس المناک حادثے پر غمزدہ ہیں تو دوسری طرف بشریٰ فاروقی کی زیر اہتمام حصول علم میں مصروف ہزاروں لڑکیوں کی مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
پاکستان میں پرائمری تعلیم کی فروغ کے لیے کام کرنے والی باہمت پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کوہ پیماء بشریٰ فاروقی متحدہ عرب امارات کے قریب عمان کے پہاڑی سلسلے محادہ میں مہم جوئی کررہی تھیں کہ ایک پتھر سے گر گئیں ۔ ان کی ٹیم کے دیگر کئی ممبر بھی اس حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
 
بشریٰ فاروقی کو گلگت بلتستان میں پرائمری تعلیم کے فروغ میں کوششوں کی وجہ سے نہایت احترام اور محبت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا، انہوں نے یہاں کے دور دارز پہاڑی علاقوں کی لڑکیوں کی تعلیم کا بیڑا اُٹھا رکھا تھا، گلگت بلتستان کے کئی گائوں میں بشریٰ فاروقی نے تقریبا 360 لڑکیوں کی تعلیم کا اہتمام کیا ہوا تھا، خاص طور پر سکردو سٹی کے قریبی گاوں سد پارہ جہاں پر160 سے زائد لڑکیاں بشریٰ فاروقی کی تعاون سے علم کے زیور سے آرستہ ہو رہی تھیں۔
 
بشریٰ فاروقی کی لاش ایک عمانی ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے حادثہ سے نکالی گئی ہے جسے کراچی منتقل کرنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے