زارا قاضی
اسلام آباد
۔ ۔ ۔ ۔
دفتر خارجہ ترجمان دفتر خارجہ قاضی ایم خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز افغانستان میں ہونے والی علاقائی تعاون اجلاس کے سائیڈ لائنز پر افغانستان کے صدر اشرف غنی، افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور افغان مشیر قومی سلامتی حنیف اتمار سے ملاقاتیں کریں گے،
قاضی ایم خلیل اللہ نے کہا کہ افغان قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں پاکستان افغانستان سے پاکستان مخالف مہم کے خاتمہ، کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کو لاحق تحفظات، افغان حکومت و افغان طالبان مذاکرات کے زریعہ افغانستان میں دیرپا امن کے قیام سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور اس کے تنیجہ میں مقامی بے گھر افراد کی بحالیپر ابھی تک ایک عشاریہ نو دو ارب ڈالرز کی لاگت آ رہی ہے جو کہ پاکستانی حکومت خود برداشت کر رہی ہے۔