عباس مہدی
اسکردو
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اسکردو میں واقع شہرت یافتہ شنگریلا ہوٹل کی یہ خوبصورت عمارت جہاں ہر نگاہ کو اپنی جانب متوجہ کر تی ہے وہیں اس کا اندر انتہائی خوفناک ہے ۔
ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان کی حکومت نے بھی مضر صحت اور حرام گوشت کے خلاف بھرپور کاروائی شروع کر دی ۔
اسکردو کے اسسٹنٹ کمشنر نے جب شنگریلا کے اس ہوٹل پر چھاپہ مارا تو ہوٹل کے باورچی خانے سے مردہ چوہے ، گلی سڑی سبزیاں اور خراب گوشت بر آمد ہوا ۔
پکڑے جانے پر ہوٹل کے مالک نے اسسٹنٹ کمشنر کو دھکمیاں دیتےہوئے کہا کہ اس کے وزیر اعظم کے ساتھ براہ راست تعلقات ہیں اور ابھی فون کر کے تمھارا تبادلہ کراتا ہوں