خصوصی بچوں کی شجر کاری مہم میں شرکت

خصوصی اولمپکس پاکستان اور گلوبل گرین کے تعاون سے شول انٹرنیشنل اکیڈمی میں شجر کاری کی مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہم میں خصوصی اولمپکس کے بچوں نے گلوبل گرین کی جانب سے عطیہ کیے گئے پودوں سے شجرکاری کی۔

شجر کاری کی اس مہم کا مقصد درختوں اور پودوں کی اہمیت کو فروغ دینا، خاص بچوں کے لیے ایک صحت مند سرگرمی فراہم کرنا تھا۔ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں اور سماجی شخصیات اور خصوصی بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مہم کا آغاز شول اسکول کے وسیع میدان میں خصوصی بچوں کی کھیل کود کی تفریح سے ہوا جس کے بعد گلوبل گرین کے بانی اور چیف آرگنائزر ولید انصاری، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی اور شول انٹرنیشنل اکیڈمی کے پرنسپل عبداللہ اختر کی نگرانی میں بچوں نے پودے لگائے.

تقریب کے اختتام پر گلوکار اور اداکار جونی زیاد نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے