ایلان کی جنگ

11

صفتین خان

اسلام آباد

صفتین خان

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 
دنیا کے مرکز میں ہونے والی جنگوں کو معرکہ شیعہ سنی ، خلافت و ملوکیت ، حق و باطل ، مشرق و مغرب یا کفر و اسلام سے تعبیر کرنا اس کی توہین ہے. یہ تو انسانیت کی انسانیت سے جنگ ہے. معصومیت کی جنگ ہے . ایلان کی جنگ ہے. اور اس جنگ میں ہر لحاظ سے انسانیت کی شکست ہی مقدر ہے. تاریخ گواہ ہے. اپنی جبلتوں کا اسیر انسان معصوم انسانوں سے نبردآزما ہے. اور اس جہاد میں سپہ سالار وہ عظیم مجاہد ہیں جن کے نیزوں کے سرے ایلان جیسے معصوموں کی لاشوں کو تھامے ہوئے ہیں. جن کی تلواروں کی تیز دھار  بن کھلے پھولوں کو تار تار کر نے میں تیز ہے۔جن کی بہادری انہی کلیوں کو مسلنے سے مہمیز ہوتی ہے. جن کی درندگی اظہار کے لئے اپنوں کے سینے ہی ڈھونڈتی ہے ۔
 
ایک اور المیہ ان مہاجرین کو اپنانے سے انکار کرنا ہے. کیوں کہ جغرافیائی سرحدیں خدا کی قائم کردہ وہ حدیں ہیں جن کو پار کرنا حرام ہے. جنت و جہنم کے درمیان وہ دیوار اعراف هے جس کو سر کرنا ان مفلسوں کے لئے ناممکن هے. آقا و غلاموں کے درمیان وہ احزاب ( خندق ) هے جس کو پاٹنا جان سے گزرے بغیر ممکن نہیں. پانچ ہزار سال کی تاریخ اس بات کی شاہد هے کہ کم از کم ہجرت اتنی مشکل ایسی کبهی نہ تهی. مظلوم کو زمین میں کہیں نہ کہیں پناہ مل هی جاتی تهی. حتی کہ دشمن کے احاطے میں بهی اگر آپ داخل ہو جائیں. یہ موجودہ بد بخت مسلمان تو اس کافر سے بهی بدتر هیں جو طائف سے مکہ واپسی پر حضور کو پناہ دیتا هے. بادشاہ نجاشی کی همدردی و کشادگی ان نام نہاد ایمان والوں کی سنگ دلی سے زیادہ تهی. یہ نام نہاد ” امت ” اتنی متحد کبھی نہ تھی بے حسی میں ۔ ابو سفیان کی حق گوئی ھمارے نام نہاد علما سے زیادہ تھی جن کے دل فرقہ واریت پر دھڑکتے ھیں ۔ یہ حکمران طائف کے سرداروں سے بھی بدتر ہیں جو صرف پتھر مارتے تھے ۔ یورپ کی انسانی حقوق کی تعریف میں مسلمان شامل نہیں ۔ مگر دوسری طرف یورپ کے ھی ملک آئس لینڈ کے باشندوں نے ثابت کر دیا ابھی امید کی رمق باقی ھے ۔ یہ باور کرا دیا کہ احساس کی کوئی سرحد نہیں ھوتی ۔ اس کو کوئی فصیل روک نہیں سکتی ۔ کوئی قانون پابندی نہیں لگا سکتا ۔
 
ایلان تم نے دنیا کو جنجھوڑ دیاہے ۔ دل کی دنیا میں آگ لگا دی ہے ۔ دنیا کے منہ پر ایسا طمانچہ مارا ہے جس کی ٹیسیں مدتوں یاد رکھی جائیں گی ۔ ایسا کام کر دیا ھے جو لاکھوں لوگوں کا احتجاج بھی نہ کر سکتا ۔ انسانیت کے احساس کو پھر سے زندہ کر دیا ھے ۔ ایک موت نے کئی زندگیوں کو جلا بخشی ہے کہ احساس ھی زندگی ہے ۔ ایلان تمھیں مبارک ھو کہ یہ جنگ جیت چکے ہو ۔ مر کر بھی فتح تمھارا مقدر بن چکی ۔ سو کر بھی سب کو جگا دیا ۔
 
 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے