زارا قاضی
اسلام آباد
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں.
اس سلسلے میں 10 ستمبر کو تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے..
الیکشن کمیشن نے تمام پارلیمانی جماعتوں کو دعوت نامے بھی ارسال کر دئیے ہیں.
اجلاس میں انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے مشاورت کی جائے گی.
مشاورت کے لیے 13 پارلیمانی جماعتیں 10 ستمبر کو الیکشن کمیشن میں اکھٹی ہوں گی..