آپ حج پر جا رہے ہیں تو یہ ضرور پڑھ لیں

حج

سعودی عرب کے ولی عہد ‘ وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئر مین شہزادہ محمد بن نائف نے حج کے دوران منی‘ عرفات اور مزدلفہ میں ایل پی جی گیس کے سلنڈر لانے اور کھانے پکانے کے لئے گیس جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
 
محکمہ شہری دفاع کی اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان مقامات پر گیس کے سلنڈر قبضے میں لے کر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔
 
سعودی محکمہ شہری دفاع نے حج کے موقع پر کسی بھی ایمر جنسی صورت حال سے نپٹنے کے 15ہزار سے زیادہ اہلکار تعینات کر دئیے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکر مہ میں داخلے کی کوشش کرنے والے ایک لاکھ11ہزار 856افراد کو روک کر واپس بھیج دیا ہے اور ان کی آمدورفت کے لئے استعمال ہو نے والی 41ہزار 835 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہے ۔
 
وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ 10اگست سے 23ستمبر کے دوران کسی بھی شخض کو حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ کی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے