مسلم لیگ ن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ۔ بلاول بھٹو

bilawal Bhutto

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم مفاہمت پرنہیں مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں،
 
بلاول بھٹو نے کہا کہ مفاہمت آئین ، ریاست اور پاکستان کے ساتھ ہے ، اس کے علاوہ کسی کے ساتھ نہیں۔
 
لوکل باڈیزالیکشن میں ن لیگ کی اینٹ سےاینٹ بجا دیں گے،لاہور میں پارٹی کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہو ئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں کرینگے ،جمہوریت کی مضبوطی کی جدوجہد میں شامل ہیں ، آخری فتح عوام کی ہو گی۔
 
بلاول بھٹو زرداری نے لودھراں ،وہاڑی اور دیگر اضلاع کے پارٹی عہدیداروں سے بھی ملاقات کی
 
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا طلباء ، مزدور اور کسانوں کے حوالے سے پالیسیاں دیں گے ،
 
پاکستان کے آئین کے مطابق کسانوں پر ودہولڈنگ ٹیکس نہیں لگ سکتا ، ودہولڈنگ ٹیکس جگا ٹیکس ہے
 
ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر مشاورت کے بعد عدالت سے رجوع کریں گے،
 
انہوں نے کسان کنونشن کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔
 
الیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہو ئے بلاول نے کہا کہ انہوں نے استعفے نہ دئیے تو بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
 
لوکل باڈیز الیکشن کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن میں ن لیگ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ، غریبوں کے حقوق کیلئے سڑکوں پر آنا پڑا تو آئیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے