وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مدارس کے تمام مالیاتی امور بینکوں کے ذریعے مکمل کیے جائینگے،
تمام علما کرام نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر اتفاق کیا ہے،
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مدارس کی تنظیمات کے ساتھ مشاورت کی جاچکی ہے ،
تاہم مدارس سے متعلق حتمی اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کا مقصد نیشنل ایکشن پلان میں تیزی لانا ہے ۔
اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق رائے پایا گیا ،
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ مدارس کے تمام مالیاتی امور بینکوں کے ذریعے مکمل کیے جائینگے۔
مدارس کےلئے غیر ملکی فنڈنگ کا طریقہ کار بھی بنایاجائےگا ،
اتفاق رائے سے مدارس کی رجسٹریشن کا فارم تیار کیاجائےگا ۔
مدارس کے لیے رقوم کی ترسیل بینکوں کے ذریعے کی جائے گی ،جبکہ فنڈنگ کا طریقہ کار حکومت طے کر ےگی،
مدارس کی آسان رجسٹریشن کےلئےایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،
چوہدری نثار نے کہا کہ بنیادی محور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ مدارس میں اے اور او لیولز تک کی تعلیم کو نافذ کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ10ستمبرکو چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا اجلاس طلب کیا گیاہے،
وفاق اور صوبائی حکومتوں اور تنظیمات مدارس پر مشتمل کمیٹی قائم کرینگے
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے مدارس کے معاملے پر کچھ نہیں کیا ۔
مدارس کو استعمال کرکے مقاصد حاصل کرنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے پاکستان میں مدارس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔
امریکا میں بھی کہاکہ علما دہشتگردوں کیخلاف اسلام کاموقف پیش کررہےہیں ۔
چودھری نثار نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث فردیاادارےکیخلاف بلاتفریق کا رروائی کی جائیگی،مدارس اور انکی قیادت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حکومت ،فوج کی معاون ہیں ۔