رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو رہا کردیا

390334-qamarweb-1441788303-658-640x480

کراچی: سندھ رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما قمر منصور کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیا

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدامت نمبر 2 میں سندھ رینجرز کے لا آفیسر نے ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ قمر منصور کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف تحقیقات جاری رہے گی اور ٹھوس ثبوت ملنے پر انہیں دوبارہ گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز نے  17 جولائی کو نائن زیرو پر کارروائی کرتے ہوئے قمر منصور کو گرفتار کیا تھا تاہم 22 جولائی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قمر منصور کو نفرت انگیز تقاریر کے لیے انتظامات کرنے اور سہولت پہنچانے کے الزام میں 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے