حکومت فلمی صنعت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، گورنر سندھ

گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ساز گار ماحول کے باعث کراچی میں سیاسی، معاشی، سماجی، ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافے کے ساتھ ساتھ فلمی صنعت بھی تیزی سے پروان چڑھتی نظر آرہی اور شہریوں نے ایک بار پھر سینما گھروں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے جس سے فلمی صنعت کو زبردست فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں فلمسازوں کے تین رکنی وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین سید نور، فلم ڈسٹری بیوشنز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعجاز کامران اور آئی ایم جی سی گروپ کے چیئرمین شیخ امجد رشید شامل تھے۔

ملاقات میں فلمی صنعت کے فروغ، فلم پالیسی، فلمی صنعت کی ترقی میں حائل رکاوٹیں اور مشکلات اور صنعت کو دیگر درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی فلمی صنعت پوری دنیا باالخصوص ایشائی ممالک میں سرفہرست رہی ہے اور ہمیں اپنے اس شاندار ماضی سے سیکھتے ہوئے اسی معیار کی فلموں کی تیاری اور ان کی برآمدات پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔

انہون نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں مقابلے کا رجحان بہت زیادہ ہے اس لیے ہمیں پاکستانی فلمی صنعت کے فروغ کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فلمی آلات، بہترین تیکنیکی مہارت، تجربہ کار افراد، اور فن ادارکاری کی تربیت کے ساتھ نئے آئیڈیاز پر مبنی فلمیں بنانا ہوگی تاکہ لوگوں کی دچسپی ہماری فلموں کی جانب مزید بڑھ سکے۔

گورنر نے یقین دلایا کہ حکومت فلمی صنعت کے فروغ کے لیے اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے