این اے 154؛ (ن) لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈرز تحریک انصاف میں شامل

11216830_10153675468710528_4432596602106314719_n

مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں محمد اسلم اور حسن محمود شاہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں جس کے بعد این اے 154 میں انتخابی دنگل انتہائی دلچسپ مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈرز میاں محمد اسلم اور حسن محمود شاہ نے لودھراں میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت سے بد دل ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، حکومت میٹرو بس بنانے میں مصرو ہے جب کہ کسان بے حال ہیں۔ حکومت کا جتنی جلدی خاتمہ ہو جائے ملک کے لئے بہتر ہے۔

اس سے قبل جہانگیر ترین نے این اے 154 میں ضمنی انتخابت کے لئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرایا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

میچ فکس ہونے کے باوجود الیکشن لڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان بھارت گئے اور میچ فکس ہونے کے باوجود جیت کر بھی آئے تھے اسی طرح ہم پہلے سے فکس میچ کھیلیں گے بھی اور جیتیں گے بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے کہوں گا کہ آئیں اور سیاسی میدان میں فیصلہ کریں، جتنے بھی لوگ ہمارے خلاف کھڑے ہوں ہم بھاگے کے نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے