تنقید کا ڈر: الیکشن کمیشن پنجاب اور سندھ کے ارکان اجلاس سے غائب

election commission

زارا قاضی
آئی بی سی اردو ، اسلام آباد
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

الیکشن کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کا ایک اہم اجلاس ہوا. جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کی.

اس موقع پر چیف الیکشن کمیشن کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کر رہی ہیں.

جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے.

شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت ضروری ہے.

الیکشن کمیشن سندھ پنجاب اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے سرگرم ہے.

صاف شفاف الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے.

صاف شفاف غیر جانبدارانہ الیکشن کے لیے اہداف سامنے رکھے ہیں.

ان میں پلاننگ، مانیٹرنگ اور ٹریننگ شامل ہے.

صاف شفاف انتخابات کے لیے سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں.

اس اجلاس میں تنقید کے ڈر سے الیکشن کمیشن کے پنجاب اور سندھ کے اراکین شریک نہیں ہوئے.

جس پر تمام سیاسی جماعتیں خاصی برہم نظر آئیں.

جب اس حوالے سے میڈیا نے سیکریڑی الیکشن کمیشن بابر یعقوب سے استسفار کیا گیا تو انہوں نے
کوئی بھی جواب دینے سے انکار کر دیاelection commission

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے