حالیہ کشیدگی کے دوران 221 بار بھارت نے سرحدی خلاف ورزیاں کیں، عالمی برادری نوٹس لے،پاکستان

Pak India LOC

 
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے جمعے کومنعقدہ اجلاس میں بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،
 
چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیرصدارت اجلاس میں حکومتِ پاکستان کی طرف سے بھارتی جارحیت پر صبروتحمل پرمبنی موقف کی بھی تائید کی گئی،
Mushahid Hussain PMLQ
دفاع کمیٹی کوآگاہ کیا گیا کہ حالیہ دنوں میں 221 مرتبہ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، 26سولین شہریوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 78زخمی ہوئے، پاکستان کی جانب سے بریگیڈ کی سطع پر 39مرتبہ ہاٹ لائن پر پیغام بھیجنے کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا،
 
اجلاس میں اس امر کا بغور جائزہ لیا گیا کہ بھارت میں نریندر مودی کی جانب سے پردھان منتری کا تاج سر پر سجاتے ہی پاکستان کے خلاف جنگی ماحول بھڑکا دیاگیا ہے،
 
بھارت کی جانب سے 71 ء کی پاک بھارت جنگ میں کلیدی کردار، پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کے استعمال کی حکومتی پالیسی کا اعلان اور محدود جنگ مسلط کرنے کے اقدامات کی بناء پر خطے کو عدمِ استحکام سے دوچار کیا جارہا ہے،
 
 
سینیٹ کمیٹی دفاع کے اجلاس میں عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی وغیرہ سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کرتے ہوئے بھارت کوپاکستان کے خلاف جنگی اقدامات سے باز رکھا جائے،
 
شرکاء نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نائن الیون سے تاحال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان پچاس ہزار سے زائد قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکا ہے،
 
 
بھارتی اقدامات کا مقصد آپریشن ضربِ عضب سے عسکری قیادت کی توجہ ہٹانا لگتا ہے،
سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل (ر) عالم خٹک نے حکومتی موقف پیش کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کو جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ا
 
جلاس میں سینیٹرز ہدایت اللہ، عطاء الرحمان، لیفٹنٹ جنرل (ر)صلاح الدین ترمذی، لیفٹنٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ، محمد جاوید عباسی، فرحت اللہ بابر، مسز سحر کامران اور بریگیڈیر (ر)جان کینتھ ولیمز نے شرکت کی۔
Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے