پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے گذشتہ روز ایم ڈی پیبکو عمر رسول اور منسٹر ٹاسک فورس کے ہمراہ آئیسکو ہیڈ کوارٹر جی سکس کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہیں مختلف علاقوں میں لائن لاسسز کے بارے میں بتایا گیا ۔
عابد شیر علی نے آئیسکو کے سات ایس ڈی او اور دو ایکس ای این معطل کر دیے ۔
معطل ہونے والوں میں
ایکس ای این سٹی ممتاز خان
ایکس ای این سٹیلائٹ ٹاون ودود خان
ایس ڈی او گنگال شیر خان
ایس ڈی او جی ٹین آغا فاروق
ایس ڈی او مارگلہ بابر ڈومکی
ایس ڈی او خیابان انور بھٹی
ایس ڈی او پیر ودھائی شاہ نواز
ایس ڈی او گرڈ کنسٹرکشن مظہر جتوئی
اور ایس ڈی او ناڑا مٹور شامل ہیں ۔