آرٹس کونسل کراچی میں داستان عشق

آرٹس کونسل کراچی کے تھیٹر ہال میں ان دنون برصغیر کی مشہور عشقیہ داستان ہیر رانجھا پر مبنی کھیل ’داستان عشق‘ پیش کیا جا رہا ہے۔

داستان عشق اس سے قبل برطانوی ہائی کمیشن کی ایک نجی محفل میں میں بھی پیش کیا جاچکا ہے اور وہاں پزیرائی ملنے کے بعد کھیل کے منتظمین نے اس کی عوامی نمائش کا فیصلہ کیا۔

ہیر رانجھا کے اصل خالق وارث شاہ ہیں جبکہ برصغیر کے مشہور شاعر اور ادیب کیفی اعظمی نے اس کو ڈرامائی شکل دینے کے لیے ’داستان عشق‘ کے نام سے تحریر کیا۔

آرٹس کونسل میں جاری داستان عشق کو لائیو موسیقی کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے جس میں ہیر رانجھا کی کہانی کو بیان کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دونوں ایک شادی میں ملتے ہیں اور پہلی ہی نظر میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ آگے دونوں کے عشق کا پروان چڑھنا اور ہیر کے چچا قیدو کے حسد کی وجہ سے کہانی کا دردناک انجام بھی کھیل کا حصہ ہے۔

گرین آئی پروڈکشن کے تحت پیش کیے جانے والے اس کھیل مین رانجھا کا کردار عمیر رفیق، ہیر کا کردار صبیحہ ضیا، قیدو کا کردار سمیر حسین نے ادا کیا ہے جبکہ ہدایات زرقا ناز نے دی ہیں۔

داستان عشق آّرٹس کونسل کراچی میں ۸ جولائی تک ہر رات پیش کیا جائے گا۔ کھیل کے ٹکٹ ایٹریم سینما کراچی یا پھر ویب سائٹ سے آن لائن حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

کھیل کا پریمئر شو کے تعلقات عامہ اور انتظامی فرائض اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس نے ادا کیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے