گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نجی اسکولوں کو ریگولیٹ کرنے کا آرڈینینس جاری کر دیا ۔
آر ڈینینس کے تحت پنجاب کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں گذشتہ سال والی فیسیں برقرار رہیں گی اور اضافی طور پر وصول کی گئی فیسیں واپس کرنے کی پابند ہوں گی ۔
آر ڈینینس کے تحت 30 روز میں پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
آر ڈینینس کی خلاف ورزی پر روزانہ 10 سے 30 ہزار روپے جرمانہ ہو گا ۔