کراچی میں خاتون مبینہ طور پر انتقال کے کچھ دیر بعد زندہ ہوگئی۔
خاتون کو سات گھنٹوں بعد جب جنازے سے پیشتر غسل کے لیے لے جانے لگے تو وہ زندہ ہوگئیاور اٹھ کر بیٹھ گئی۔
گھر والوں کا دعویٰ ہے کہ خاتون صبح ساڑھے چار بجے انتقال کرگئی تھی۔
خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ مضافاتی علاقے میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا،علاقے کے ایک معزز شخص نے خاتون کی موت کی تصدیق کی تھی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر عورت کو اسی طرح دفن کر دیا جاتا تو انتہائی ظلم ہوتا ۔ لوگوں میں شعور کی بیداری اہم ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ ڈاکٹرز سے رجوع کیا کریں ۔