شان پاکستان: بھارت میں پاکستان کا جھنڈا

w

تحریر: کوکب جہاں
کوکب جہاں
آئی بی سی اردو کراچی

پاکستانی ہائی کمیشن اور فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے پاکستان اور بھارت کی ثقافت کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے نمائش ‘شان پاکستان’ کا آغاز 10 ستمبر کو دہلی میں براہتی کے زیر انتظام پاکستانی ہائی کمیشن میں ہوا۔

افتتاحی تقریب میں سات سو مہمانوں کی موجودگی میں پاکستان کے زائقوں اور سروں سے بھر پور ‘اک شام پاکستان کے نام ‘ سے منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں پاکستان کی طرف سے شیف گلزار حسین اور بھارت کی طرف سے شیف اسامہ جلیل نے دونوں ممالک کے کھانے پیش کئے۔ شام کا اختتام برصغیر کے مشہور گائک امجد صابری کی مسحور کن قوالیوں سے ہوا۔

w2

تقریب کے فرائض پاکستان کی مشہور وی جے انوشے اشرف نے انجام دیے۔ شان پاکستان کی روح رواں براہتی کی ہما نصر نے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا اور بتایا کہ اس منفرد نمائش کو منعقد کرنے کا مقصد دونوں ممالک کے مشترکہ ورثے کو ایک چھتری کے نیچے لانا ہے۔ دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

w4

شان پاکستان کے دوسرے اور تیسرے روز دہلی میں پاکستانی اور بھارتی ڈیزائنروں کے ملبوسات اور کھانوں کی نمائش جاری رہی جبکہ تیسرے روز ڈئزائنروں کی تخلیقات کی کیٹ واک بھی ہوئی۔

کھانوں کی نمائش میں بھارت نے ایک خاص مینو ‘سنگھ صاحب’ کے نام سے رکھا تھا جبکہ پاکستانی شیف گلزار اور نسیم نے پاکستان کے چاروں صوبوں کے کھانوں کو اپنے مینو کا حصہ بنایا۔

w5

ایروز ہوٹل کے تعاون سے ‘دعوت مغرب’ کے نام سے کھانوں کی یہ نمائش سات دن تک جاری رہی۔

شان پاکستان کے تیسرے اور آخری دن دہلی کے گرینڈ ہوٹل میں پاکستانی اور بھارتی ڈیزائنروں کے ملبوسات کی کیٹ واک ہوئی۔ جن ڈیزائنروں نے اپنے ملبوسات ریمپ پر پیش کئے ان میں عمر سعید، راکیش اگروال، ثمینہ شاجانی، صنم آغا، آصفہ اینڈ نبیل، رنکو سوبتی، زینب چھوٹانی، علی ذیشان، پونم بھگت، سائی (سارہ عاطف )، جیوتی سچدیو آئر، ریتو سکساریا، رجنیرال ببوتا، اور براہتی کی ہما نصر شامل تھے۔

w3

آخرمیں شو کے کوریوگرافر عمران قریشی بھی ریمپ پر آئے جن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

کیٹ واک میں پاکستانی ماڈلز نادیہ حسین، صائمہ اظہر، ریا جان، انعم تنویر اور عثمان پٹیل نے بھارتی ماڈلز کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔

ریمپ کے کنارے پر دونوں ممالک کے پرچم کی تصاویر تھیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان ایک پلیٹ فارم پر آنے اور تعاون کا اظہار ہورہا تھا۔

w1

مشہور بھارتی فلم میکر مہیش بھٹ اور پاکستانی آرٹسٹ جاوید شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں دونون ممالک کے درمیان یکجہتی اور امن کی کوششوں پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے عوام کے ریکارڈ شدہ پیغامات بھی سنائے گئے۔

منتظمین کے مطابق شان پاکستان کا ایک بڑا مقصد دونوں ممالک کے فیشن، کھانوں اور دیگر مصنوعات کی تجارت اور کاروبار میں اعتماد کو فروغ دینا ہے۔ جبکہ بزنس ٹو بزنس تعلق اور دونوں ممالک کی مصنوعات تک عام لوگوں کی رسائی بھی اس نمائش کا اہم مقصد تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے