طالبان نے قندوز شہر پر مکمل قبضہ حاصل کرلیا

افغان طالبان

کابل……..طالبان نے قندوز شہر پر مکمل قبضہ حاصل کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان فورسز نے قندوز خالی کردیا ہے۔ افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ادھر بتایا جارہا ہے کہ افغانستان کے شہر قندوز پر طالبان نے کئی اطراف سے حملہ کیا، اور کئی سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے، طالبان نے جیل توڑ کے سیکڑوں قیدی بھی رہا کروالیے ہیں، جبکہ سرکاری فورسز سے لڑائی جاری ہے۔

افغان حکام کے مطابق لڑائی میں دو افغان فوجی اور 25 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں، طالبان نے گورنر ہاؤس پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے، شہر میں بجلی کا نظام معطل ہے، موبائل سروس بھی جزوی کام کررہی ہے اور مقامی افراد گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کا رخ کررہے ہیں۔

اس سے قبل طالبا ن کے شہر کے مرکزی حصے پر قبضے کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں، جبکہ صوبے کے نائب گورنر کا دعوی تھاکہ کمک آرہی ہے ،مزاحمت جاری ہے اور قبضہ نہیں ہونے دینگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے