آرٹ، ڈیزائن اور تعمیرات سے متعلق نامور میگزین اے ڈی اے نے آرٹ اور اس سے متعلق شعبوں میں ایکسیلینس ایوارڈز کے اجر کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستانی ہنر کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا جائے۔
کراچی کے کلیرمونٹ ہائوس میں منعقدہ ایک تقریب میں ایوارڈز کی رونمائی کرتے ہوئے میگزین کی بانی ایڈیٹر ماریہ اسلم نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کے پہلے ایوارڈز ہیں جو آرکیٹیکچر، ڈیزائن اور آرٹ کے شعبہ میں کامیابیوں کو سراہنے کی جانب یہ پہلا قدم ہے۔ ان ایوارڈز کا مقصد پاکستان کی عالمی سطح پر ایک علیحدہ شناخت بنانا ہے تاکہ تخلیقی شعبہ جات سے متعلق مشہور و معروف شخصیات کے کام کو تسلیم کیا جائے اور آنے والی نسلیں ان کی میراث بنیں۔
تینوں شعبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے آرکیٹکچر کے لیے شاہد سید، ڈیزائن کے لیے صائمہ زیدی جبکہ آرٹ کے لیے سمیرہ راجہ نے اپنے شعبوں کے حوالے سے متاثر کن گفتگو کی۔
اے ڈی اے ایکسیلنس ایوارڈزۤ آرکیٹکچر ر آغا خان ایوارڈز کی مدد سے شروع کیا جارہا ہے جو دنیا بھر میں تعمیرات کے شعبہ میں متعبر ترین ایورڈز ہیں۔ ممتاز ماہر تعمیرات عارف حسن نے اے ڈی اے ایوارڈز آرکیٹکچر میں آغا خان ایوارڈز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
ایوارڈز تقریب میں آرٹ ناقدین حمید ہارون، گلزدار حسین اور شاہد عبداللہ و دیگر نے بھی شرکا سے اظہار خیال کیا۔
اے ڈی اے میگزین کی مدیرین کی مدد سے عالمی ماہرین کا ایک پینل ہر شعبے میں پیش کی جانے والی نامزدگیو ں کی جانچ کرے گا اور اس میں بہترین کو منتخب کرے گا۔ جنوری 2019 میں ہونے والے ایوارڈز کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا کام 31 دسمبر 2017 تک مکمل کیا جا چکا ہو۔ ایوارڈز کی نامزدگیاں تمام پاکستانی شہریوں بشمول بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی کھلی ہیں۔ یہ ایوارڈز ہر دوسرے سال مختلف شہروں میں منعقد کیے جائیں گے۔ ایوارڈز کی پہلی افتتاحی تقریب آئندہ سال جنوری میں کراچی میں منعقد ہوگی.
مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ کا پتا: www.adapk.com/awards
تفصیلات بھیجنے کے لیے ای میل پتا: awards.ada2018@adapk.com