صوفی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کی کراچی میں پریس کانفرنس

پاکستان کی پہلی اور واحد صوفی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان پر کراچی کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سائرہ پیٹر نے میڈدیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دو سال بعد آپ لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہورہی ہے اور آپ لوگوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کے بغیرمیں اپنے فن اور سوچ کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاسکتی تھے۔

"آپ لوگوں نے ٹیلی ویژن، اخبارات، ریڈیواور سوشل میڈیا کے زریعے میرے پیغام اور فن کو آگے تک پہچانے میں مدد دی۔ میرا مشن ایک طرف تو میری پاکستانی اقدار ہیں جن میں امن، یگانگت اور محبت کے پیغام کو صوفیانہ کلام کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلانا ہے اوردوسری طرف میری برطانوی اقدار ہیں جن میں مختلف ثقافتوں اور دنیا کی مختلف کمیونیٹیز کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کی کوشش کو فروغ دینا ہے۔”

سائرہ پیٹر نے دو سال قبل اس ہی پرل کاٹی نینٹل ہوٹل میں پاکستان میں پہلی مرتبہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

سائرہ پیٹر نے برصغیر کے صوفیانہ کلام خصوصا سندھ کے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری کا انگریزی میں ترجمہ کرکے اسے مغربی اوپرا کلاسیکل موسیقی کے ساتھ ترتیب دے کرپیش کیا ہے۔ سائرہ پیٹر ایک تربیت یافتہ سوپارنو اوپرا سنگر ہیں اور ایک ریکارڈ کے مطابق سائرہ کی آواز کا احاطہ پورے ایشیا میں ابھی تک سب سے وسیع ہے۔

پریس کانفرنس میں سائرہ پیٹر نے میڈیا کو تفصیل کے ساتھ صوفی اوپرا کی جزئیات اور خصوصیات سے بھی آگاہ کیا اور چند نغمے بھی پیش کیے.

تقریب میں کراچی میں موجود برطانوی ہائی کمیشن کے افسران نے بھی شرکت کی۔

سائرہ پیٹر کا دو سال بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دوران سائرہ نے گزشتہ سال پاکستان کے سترویں جشن آزادی کے موقع پربرطانیہ میں موجود پاکستان ہائی کمیشن میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال ہی سائرہ برطانیہ کے برٹش میوزیم میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی تقریب رونمائی میں بھی پرفام کرچکی ہیں۔

گزشتہ دو سالوں میں سائرہ پیٹر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوچکا ہے کہ ان کی دنیا کی مختلف اقوام کو اپنے صوفیانی کلام کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے برطانیہ کی ایسٹ ایسکز کاؤنٹی نے دیگر مملاک کے افراد کو برطانوی شہریت دینے کی تقریب کے لیے سائرہ پیٹر کی آواز میں برطانیہ کا قومی ترانہ "گاڈ سیو دی کوئین” ریکارڈ کروایا ہے۔ کاونٹی نے اپنے فیس بک پیج کے لیے سائرہ کی آواز میں برطانوی قومی ترانے کی ایک ویڈیو بھی لگائی ہے جسے سائرہ نے پاکستان کے مقبول عام لباس شلوار قمیض پہن کر ریکارڈ کروایا ہے۔

سائرہ پیٹر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار کے نگران اعلیٰ سید وقار حسین شاہ کی دعوت پر بھٹ شاہ میں شاہ لطیف کے سالانہ عرس کے موقع پر صوفی کلام بھی پیش کرچکی ہے۔ سائرہ شاہ لطیف فاونڈیشن بورڈ کی رکن بھی ہیں اور شاہ لطیف ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔ سائرہ پیٹر سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے بعد وہ دوسری شخصیت ہیں جنہیں مزار کی 350 سالہ تاریخ میں مزار کے نگران اعلیٰ کے ہاتھوں سے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

سائرہ پیٹر کی آواز میں برطنوی قومی ترانےکی ویڈیو اس لنک پر دیکھی جاسکتی ہے۔
https://web.facebook.com/WeddingsandCeremoniesEastSussex/videos/vb.607460062674446/460031661141328/?type=2&theater

سائرہ پیٹر کے فیس بک پیج کا ایڈریس یہ ہے۔
Saira Peter’s Facebook Fanpage: www.facebook.com/sairaptr

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے