کیا داعش کا خطرہ پاکستان میں بھی موجود ہے؟ آرمی چیف کے بیان پر رد عمل

_52002

رپورٹ :آفتاب چوہدری

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا تھا کہ داعش کو دنیا کیلئے القاعدہ سے بھی بڑا خطرہ ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ داعش کے ہمدردوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اور پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں برداشت نہیں کی جائیں گی ۔

12411

دفاعی ماہرین اور مذہبی رہنماوں نے آرمی چیف کے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے متعلق بیان کو بروقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی طرح پاکستان کو بھی داعش سے خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو پوری طاقت کے ساتھ داعش کے خاتمے کے لئے آگے بڑھنا ہو گا۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ امین شہیدی کہتے ہیں کہ بلاشبہ داعش پاکستان کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے، جنوبی پنجاب سمیت اسلام آباد کے گرد و نواح سے داعش کے ہمدردوں کیخلاف کارروائیاں اچھا قدم ہے۔

دفاعی ماہر اور تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ جمشید ایاز خان کہتے ہیں کہ آرمی چیف کابیان حکمت عملی کا حصہ ہے اور انٹیلی جنس ادارے داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لئے متحرک ہیں۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پیس سٹڈیز کے سربراہ عامر رانا کہتے ہیں کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں داعش سے ہمدردی رکھنے والے لوگ مجود ہیں بعض لوگوں نے داعش کی اطاعت کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

علما کرام اور دفاعی ماہرین کی رائے ہے کہ داعش دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لئے ایک بڑے خطرے کی گھنٹی ہے۔ بر وقت اقدامات اٹھانے سے داعش کے خطرناک عزائم کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے