کراچی میں شجرکاری کی مہم میں فنکاروں کی شرکت

معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفہ کی مہم ‘گرین پاکستان کلین پاکستان’ (ہرا بھرا، صاف ستھرا پاکستان) کے تحت کراچی میں پودے لگانے کی مشق میں ملک کے نامی گرامی فنکاروں، حکومتی نمائندوں اور دیگر نامور شخصیات نے ایک زمہ دار پاکستانی شہری ہونے کے ناطے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

شجرکاری میں جن فنکاروں نے حصہ لیا ان میں اداکار فیصل قریشی اور شاز خان، اداکارہ سونیا حسین، ژالے سرحدی، نوشین شاہ، اور عائشہ طوراور ڈائرکٹر سہیل جاوید شامل تھے۔ تمام فنکاروں نے کراچی کے مشہور علاقے تین تلوار کے قریب پودے لگائے۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف گلوگار، ٹیلیویژن شخصیت اور سماجی کارکن فخر عالم تھے جو اس وقت ایک سنگل انجن کے ہوائی جہاز پر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بننے کا ریکارڈ قائم کرنے میں مصروف ہیں۔

گرین پاکستان کلین پاکستان عاصم جوفہ کی جانب سے ایک ایسی مہم کا آغاز ہے جس کا مقصد پاکستان کو ایک صاف ستھرا اور خوبصورت کراچی واپس دینا ہے۔ مہم میں شہر کے مخصوص مقامات کی صفائی اور تزئین وآرائش بھی شامل ہے جس کے تحت اب تک کلفٹن کے علاقوں ‘دو تلوار’ اور ‘تین تلوار’ کے علاوہ ہاکس بے اور سینڈس پٹ کے جنکشش پر واقع مشہور ‘مچھلی چوک’ پر کافی کام کیا جاچکا ہے۔

اس موقع پر عاصم جوفہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم جو پودا آج لگائیں گے وہ کل کے ہرے بھرے اور صاف ستھرے پاکستان کی ضمانت ہے۔”

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے