مشن پرواز: ایک خواب، ایک حقیقت

پاکستان کے معروف گلوکار، ٹیلویژن شخصیت اور سماجی کارکن فخرعالم ان دنوں اپنے پچبن کا خواب ‘مشن پرواز’ کی شکل میں پورا کرنے میں مصروف ہیں اور ان کا یہ خواب سنگل انجن کے ہوائی جہاز پر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی ہونے کا ریکارڈ قائم کرنا ہے۔

اس خواب یا مشن کی تکمیل کے لیے فخرعالم نے 2015 میں پرائیوٹ پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا جس کے بعد انہوں نے اس مہم کا اعلان کیا جس میں وہ ممکنہ طور پر 28 دن کے اندر 26000 میل کا سفر طے کرتے ہوئے 25 ممالک کے 31 شہروں میں قیام بھی کریں گے۔ فخر یہ سفر اختیار کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں جو پائلٹس پی سی 120 کے سنگل انجن والے ٹربوپروپ ہوائی جہاز پر اس مشن پر رواں دواں ہیں۔

فخر عالم نے اس دوران اپنے مداحوں کو اپنے اس دلچسپ سفر سے باخبر رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر یہ پیغام بھی جاری کیا کہ "میں نے اب تک بحراوقیانس کا 70 فیصد حصہ عبورکرلیا ہے پرواز کے درمیان میں جہاز کے مرکزی گیئر اور ہائیڈرالک سسٹم میں تھوڑی سی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس پر قابو پا لیا گیا۔ میں اپنا سفر جاری رکھنے میں پرعزم ہوں تاکہ اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کرسکو”

مشن پرواز کے اعلان کے ساتھ ہی فخرعالم کا یہ سفر ایک قومی مہم بن گیا۔ انہوں نے گزشتہ بدھ کو اپنے سفر کا آغاز امریکی ریاست فلوریڈا کے سینٹ پیٹرسبرگ/کلیئرواٹرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع اڈے ‘کائپ’ سے کیا۔ اس منگل کو فخرعالم اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے کراچی پہنچے تو مداحوں اور فنکاروں کی ایک بڑی تعداد ان کا اسقبال کرنے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی ۔ شام کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس کراچی میں فخر عالم کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ دیا جس میں شہر بھر کا میڈیا اور شوبز اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

فخر عالم کے اس سفر کی تفصیلات اور روئداد اس ویب سائٹ پر موجود ہیں
www.missionparwaaz.com.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے