گرین آئی پروڈکشنز کی مہم میں جامعات شانہ بشانہ

کراچی میں گرین آئی پروڈکشنز کی شجر کاری مہم میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) اور اقراء یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مہم کے تحت شہر بھر میں ایک لاکھ پودے لگانا ہے۔

مزکورہ پراجیکٹ کے دوران طلباء و طالبات کی جانب سے پہلے ناپا انسٹیٹیوٹ اور پھر شہر کے دیگرعلاقوں میں پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کا مقصد گرین آئی پروڈکشن کی جانب سے نا صرف مختلف اداروں میں شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ نوجوانوں کے سامنے اس طرز کی صحت بخش اور مفید سرگرمی کو ایک سبق اور انفرادی ذمہ داری کے طور پر پیش کرنا بھی ہے۔

شجرکاری کی تقریب میں بڑی تعداد میں میڈیا نمائندگان اور طلباء و طالبات نے حصہ لے کر اپنے بھرپور جوش و جزبے کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے