سابق وفاقی وزیر برائے تعلیم و تربیت شیخ وقاص اکرم کی ٹویٹ کا تنازعہ

12122711_934113750009921_3085904792189539101_n

شیخ وقاص اکرم سابق وفاقی وزیر تعلیم و تربیت رہے ۔ انتخابات سے قبل انہوں نے ق لیگ چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک تویٹ گردش کر رہی ہے جس میں وہ انتہائی نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں ۔

ان کے والد کے پاس بی اے کی ڈگری نہیں تھی جس کی وجہ سے شیخ وقاص اکرم نے الیشکن کمیشن میں بی اے کی جعلی ڈگری جمع کروائی اور الیکشن میں حصہ لیا، وہ ق لیگ میں شامل رہے ۔

جعلی ڈگری کی وجہ سے وہ 2013 کے انتخابات میں حصہ نہ لے سکے اور ان کے والد شیخ اکرم نے الیکشن لڑا اور وہ اب ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ہیں ۔

الیشکن ٹریبونل فیصل آباد نے شیخ اکرم کی جگہ اہل سنت والجماعت کے محمد احمد لدھیانوی کو جھنگ سے رکن قومی اسمبلی قرار دیا۔ الیکشن کمیشن نے مولانا لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ۔ شیخ اکرم نے سپریم کورٹ سے اسٹے لے لیا اور اب ان کی سیٹ سٹے آرڈر پر چل رہی ہے ۔

تحریک انصاف کے ورکرز کا کہنا ہے کہ شیخ وقاص اکرم کی ٹویٹ دراصل مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن کے روز دنگا کرنے کی سازش معلوم ہوتی ہے اور انہوں نے کہا کہ شیخ وقاص کا انداز گفت گو دیکھ کر ہی علم ہوتا ہے کہ انہیں تربیت کی ضرورت ہے تاہم اس ملک کی بدقسمتی کی وہ وفاقی وزیر برائے تعلیم و تربیت رہے ۔

ماضی میں بعض افراد اس قسم کی حرکتیں کر چکے ہیں تاہم تنقید کے بعد انہوں نے یہ کہہ کر جان چھڑائی کہ
یہ فیک اکاؤنٹ ہے ، میرا ہے ہی نہیں
یہ میں نے نہیں بلکہ میری میڈیا ٹیم نے ٹویٹ کی ہے
میرا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا
دیکھئے ، انتظار کیجئے کہ شیخ وقاص اکرام کیا کہتے ہیں ؟؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے