کراچی میں حسن وآرائش پر مبنی نمائش کا انعقاد

کراچی کے ڈالمین مال میں گزشتہ ہفتے ‘بیوٹی انسائڈ آوٹ ‘ کے عنوان سے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا کی معروف بیوٹی برانڈز نے حصہ لیا۔

نمائش میں بناؤ سنگھارکے نئے انداز، اور جلد کو حسین رکھنے اور خوبصورتی کو نکھارنے والی جدید مصنوعات متعارف کروائی گئیں۔ اس کے علاوہ ملک کے نامور بیوٹی ایکسپرٹس کی جانب سے صارفین کو حسن و آرائش سے متعلق مفید مشورے، مفت میک اوورز، اور شرکا کے لیے مقابلے اور انعمات جیتنے کے مواقع بھی سرگرمیوں کا حصہ تھے۔ نمائش میں ملک کی نامور اور مشہور شخصیات بھی گاہے بگاہے شرکت کرتی رہیں۔

اس موقع پر ڈالمین گروپ کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ انعم ندیم نے کہا کہ انہوں نے اس مہم میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک چھت کے نیچے سب کچھ مہیا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "خوبصورت اور منفرد نظر آنا ہرعورت کی فطری خواہش ہوتی ہے اور یہ نمائش میرے لیے اس حوالے سے بہت اہم ہے کیونکہ یہاں بناؤ سنگھار کی مصنوعات کا ایک وسیع اورمعیاری زخیرہ دستیاب ہونے کے ساتھ حسن و آرائش کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین بھی موجود ہیں جو خواتین کو مفید مشورے فراہم کررہے ہیں۔ بہت سے صارفین اس بات پر خوش ہیں کہ نمائش میں بہت سی ایسی برانڈز بھی شامل ہیں جنہیں خریدنے کے لیے انہیں ملک سے باہر جانے یا آن لائن آرڈر کے ۤآنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔ ”

بیوٹی انسائڈ آوٹ کے تعلقات عامہ کے فرائض کیٹیلسٹ پی آر اینڈ مارکیٹنگ نے انجام دیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے