بھارتی اداکارہ ادیتی سنکھ پاکستان میں برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

پاکستان میں ملبوسات کی معروف برانڈ رائل بورن نے ابھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈرمقرر کردیا ہے۔

یہ اعلان کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا جس میں ادیتی سنگھ بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رائل بورن کے ڈائرکٹر عمران عاطف نے کہا کہ وہ اپنی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں اس ہی لیے انہوں نے ایک بین الاقوامی شخصیت کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشیہ صارف کی ضروت کو مد نظر رکھے ہوئے معیاری مصنوعات کو مناسب قیمتوں پر مارکیٹ میں لانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اداکارہ ادیتی سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رائل بورن کی برانڈ ایمبیسیڈر بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اداکارہ اپنے ملبوسات کی ساخت اور معیار کے بارے میں محطاط ہوتی ہے اور میں یقین کے ساتھ کہ سکتی ہوکہ رائل بورن کی کرتیاں اور قمیضیں اپنی بہترین سلائی اورمنفرد ڈیزائن کے ساتھ ہر ایک پر بہت جچتی ہیں۔

رائل بورن ادیتی سنگھ کی بطور ایمبیسیڈر پہلی برانڈ ہے۔ برانڈ ااداکارہ کے ساتھ ایک فوٹو شوٹ پہلے ہی کرچکی ہے۔

حالیہ دورہ ادیتی کا چوتھا پاکستانی دورہ تھا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پاکستانی مداحوں کی بہت مشکور ہیں جنہوں نے ان کو بے انتہا پیار اور حوصلہ دیا۔

پاکستان میں ادیتی سنگھ کے تعلقات عامہ کے فرائض ‘گرین ٹیم پی آر اینڈ مارکیٹنگ’ نامی کمپنی انجام دے رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے