کراچی فلم سوسائٹی کے تحت شہرکے آئی بی اے سٹی کیمپس میں بھارت سے آئے ہوئے معروف اسکرپٹ رائٹر اشونت ملک کے اسکرین رائٹنگ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی۔
چار روزہ ورکشاپ میں نئے ۤاور ابھرتے ہوئے فلم ساز اورلکھاریوں کے لیے فلم یا ٹیلی پلے کے ایک کامیاب پلاٹ، اسکرپٹ اور ہدایت کاری کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔
ورکشاپ دو مرحلوں پر مشتمل تھا۔ پہلے مرحلے میں شرکا کو اسکرین رائٹنک کے بنیادی اور ضروری رموز سے آگاہ کیا گیا اور دوسرے مرحلے میں انہیں ایک اسکرین پلے تیارکرنے کی مشق کروائی گئی۔ ورکشاپ میں برصغیر میں کہانی سنانے یا لکھنے کے منفرد انداز پر بھی بات کی گئی اور بتایا گیا کی بھارت اور پاکستان کی فلمیں مغربی فلموں ک ماڈل سے کیوں مختلف ہیں۔
ورکشاپ کی اختتام پر شرکا کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی نیو پلیکس سینما کے سی ای او جمیل بیگ تھے ۔ اس موقع پر جمیل بیگ نے ورکشا پ کے شرکا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مسقبل میں اس طرح کے مزید ورکشاپس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔
اشونت ملک کا شمار بھارت کے معروف اسکرین رائٹر، فلم ساز، سکرپٹ ماہر میں ہوت ہے۔ نوے کی دہائے کے وسط میں پونے کے مشہور فلم ایند ٹلیویژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا سے گریجوئیشن کرنے کے بعد انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز مختلف ٹی وی شوز کے اسکرپٹ لکھنے اور ہدایتکاری سے کیا اور ساتھ ہی پونے اورممبئ میں تدریس کے شعبے سے بھی واہستہ رہے۔ اشونت بھارت اور دیگر ممالک میں مستقل بنیادوں پر ورکشاپ منعقد کرواتے رہتے ہیں۔ آئی ایم، روڈ، مووی اور سوری بھائی ان کے مشہور اسکرپٹ ہیں۔
کراچی فلم سوسائی میں ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو اس سال سے پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول بھی کررہا ہے۔ کے ایف ایس کی بانی ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی ہیں جبکہ دیگر ممبران میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت العباد، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی سی ایس او امینہ سید، سابق وزیر اطلاعات سینیٹر جاوید جبار، حبیب میٹوپویلیٹن بینک کے سی ای او سراج الدین عزیز، نیو پلیکس سینما کے سی ای او جمیل بیگ، اسپیشل چلڈرن پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی، آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائرکٹر اور پروڈیوسر شرمین عبید چنائے، اور پیپسی پاکستان کی مینجنگ ڈائرکٹر سعیدہ لغاری شامل ہیں۔