ویٹ مس سپر ماڈل 2015 کا تاج جیسمین کیانی نے اپنے سر سجالیا ۔

A1X_5454

تحریر:کوکب جہاں
آئی بی سی اردو ،کراچی

گزشتہ چار سالوں سے جاری ویٹ مس سپر ماڈل مقابلے اس سال بھی اپنی پوری آب و تاب سے ہوئے۔

اس رئیلیٹی شو کے پانچویں مقابلے میں شوبزاور فیشن کی تین مشہور شخصیات ماڈل سیبل چوہدری، ماڈل فائزہ انصاری اور اداکارہ مہوش حیات کی سرپرستی میں کل بارہ خواتین نے حصہ لیا۔ یہ مقابلے ہم ٹی وی پر ۲۸ اگست سے نشر ہونا شروع ہوئے اور کل ۱۰ اقساط پر مبنی ان مقابلوں میں شریک بارہ خواتین کو ماڈلنگ کے لئے درکار مختلف خصوصیات جیسے خوبصورتی، اور پراعتماد شخصیت کی بنیاد پر پرکھا گیا اور تربیت دی گئی۔شو کی میزبانی کے فرائض اداکار اظفر رحمان نے انجام دئے۔ یہ تمام اقساط تھائی لینڈ کے مختلف مقامات پر ریکارڈ کی گئیں۔

DSC_6050

شو کا فائنل کراچی میں ہوا، جس میں ویٹ کی پیکنگ کی مناسبت سے گلابی اور سفید کارپٹ پر شوبز، میڈیا اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ فائنل کی میزبانی بھی اظفر رحمان کررہے تھے۔ فاتح کا انتخاب کرنے کے لئے تین ججوں کا پینل مشہور فوٹو گرافر ٹپوجویری، میک اپ اورسٹائل گرو نبیلہ مقصود اور معروف فیشن ڈیزائنر رضوان بیگ پر مشتمل تھا۔

شو کے باقاعدہ آغاز سے پہلے گلوکاروں زو وساجی اور گوہر ممتاز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

مقابلے میں شریک تمام بارہ ماڈلز نے پہلے اپنی اپنی سرپستوں اور پھر ڈیزائنر علی زیشان کے ملبوسات کے ساتھ کیٹ واک کی۔

DSC_6115

ججوں کے فیصلے کے مطابق ٹیم مہوش کی ماڈل جیسمین کیانی مقابلے کی فاتح قرار پائیں۔فاتح کو 2014 کی ویٹ مس سپر ماڈل بینش خان نے تاج پہنایا۔

A1X_5442
ویٹ کو تیار کرنے والی کمپنی ریکٹ بینکسر کے مارکیٹنگ ڈائرکٹر برہان خان کا کہنا تھا کہ ویٹ کو فخر ہے کہ اس نے نوجوان خواتین کو خوبصورت نظر آنے کے ساتھ ساتھ ایک اعتماد دیا ہے، اور یہ مقابلے باصلاحیت خواتین کو اپنے خواب پورے کرنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتےہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ ان مقابلوں کے ذریعے فیشن اور شوبز انڈسٹری کو نیا اور منفرد ٹیلنٹ ملا ہے۔ انھوں نے عزم کیا کہ وہ ہر سال اس کو بڑے سے بڑا کرتے رہیں گے۔
A1X_5421

مقابلے کی پبلک ریلیشننگ باڈی بیٹ پی آر اینڈ ایونٹ کی تھی، جبکہ تقریب کے انتظامات مینہاٹن انٹرنیشنل لمیٹد کے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے