پاکستان سپر لیگ کی چار ٹیموں کے سپرائٹ کے ساتھ شراکت

کل سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈئشن کی چار ٹیموں نے دنیا کی مشہور زمانہ سافٹ ڈرنک ‘اسپرائٹ’ کے ساتھ پارٹنرشپ کرلی ہے۔ شراکت کرنے والی ٹیموں میں کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈیئیٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، اور پشاور ذلمی شامل ہیں۔ پی ایس ایل اس سال فروری کی 14 سے 17 تاریخ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنت کے 34 میچوں میں سے آٹھ پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

اسپرائٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی چار ٹیموں کے ساتھ پارٹنرشپ کرنے کا مقصد مشروب بنانے والی کوکا کولا کمپنی کے اس فلسفے کی تجدید ہے جس کا مقصد کھیلوں اور نوجوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ کمپنی کے مطابق کرکٹ کے لیے پاکستان کے تمام طبقوں میں یکساں مقبولیت اور جزبات پائے جاتے ہیں۔

کوکا کولا پاکستان افغانستان ریجن کے جنرل مینیجر رضوان یو خان کی کہنا تھا کہ ‘پاکستانی شناخت، حب الوطنی اور جزباتی یگنانگت کا کرکٹ کے کھیل سے ایک گہرا رشتہ ہے۔ پی ایس ایل کے ساتھ اسپرائٹ کی یہ شراکت ایک فطری جوڑ ہے اور ہمیں امید ہے کہ آگے جاکر یہ تعلق پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔’
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوکا کولا کمپنی ہمیشہ سے نوجوانوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنے میں پیش پیش رہی ہے چاہے وہ کھیل ہو، موسیقی ہو یا پھر تعلیم۔

پاکستان سپر لیگ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے سب سے بڑے پلیٹ فارم کا درجہ حاصل کرچکا ہے جہاں بہت سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا کرکٹ اسٹار بننے کا خواب پورا ہورہا ہے۔ پی ایس ایل سے پاکستانی کرکٹ کو بین القوامی سطح پر بھی ایک شناخت مل رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے