سائرہ پیٹر کا ونجلی والڑیا کا ری میک

پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے ماضی کے مشہور گیت ونجلی والڑیا کو نئے انداز میں گا کرماضی کی دل چھولینےوالی موسیقی کی یادیں تازہ کردیں ۔

یہ گیت برصغیر کی نامورگلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی اواز اور موسیقار خواجہ خورشید انور کی کمپوزیشن میں م1970 کی سپرہٹ فلم ہیررانجھا میں فردوس اور اعجاز پر فلمایا گیا تھا ۔

لندن سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ پیٹر نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی فلمی موسیقی کو زندہ کرنے کا عزم کیا ہوا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے پہلے روبن گھوش کو خراج عقیدت پیش کیا اور اب خواجہ خورشید انور کے سپر ہٹ گیت ونجلی والڑیا کو اپنی آواز میں گا کر 70 کے فلمی دور کی حسین یادوں کو تازہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

سائرہ پیٹر نے بتایا کہ پاکستانی فلمی موسیقی سے لگاو رکھنے کی وجہ سے وہ اپنے عظیم موسیقاروں کو خراج تحسین پیش کررہی ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ جلد پاکستان آکر اپنا نیا البم ریلیز کریں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے